• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری تصاویر اے آئی سے تبدیل کرنے سے گریز کیا جائے: یامی گوتم

یامی گوتم---فائل فوٹو
یامی گوتم---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا سے اپنی تصاویر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کر دی۔

فلم ’حق‘ کی اداکارہ یامی گوتم نے انسٹاگرام پر میڈیا کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی میری تصاویر کو اے آئی کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کیا جائے۔

یامی گوتم نے کہا ہے کہ میری تصاویر اصل حالت میں استعمال کی جائیں، کسی بھی شخص کی رضامندی اور علم کے بغیر اے آئی کے ذریعے اس کی تصویر یا حلیے میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔

اداکارہ نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اس خواہش کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ یامی گوتم کی جانب سے یہ درخواست ان کی نئی فلم ’نئی نویلی‘ کی تشہیری مہم کے دوران سامنے آئی ہے، جو 16 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید