• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی 20 کا نیا دور، فرحان کپتان مقرر، بابراعظم باہر، سلمان کپتانی سے محروم، ون ڈے میں موجود

کراچی (عبدالماجد بھٹی) سلمان علی آغا مستقل طور پر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے محروم ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کی ہوم سیریز میں بھی کپتان مقرر کیا ہے۔ حسن نواز اور رضا اللہ دونوں ٹیموں میں شامل ہیں۔ سلمان ٹیم میں بھی جگہ برقرار نہ رکھ پائے البتہ ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہ ہوسکے ۔ اسپنر عثمان طارق اورزیر تفتیش محمد رضوان دونوں ٹیموں کا حصہ نہیں ہیں۔ خواجہ نافع کو عثمان خان کی جگہ وکٹ کیپر مقرر کیا گیا ہے۔ پیر کی شام پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتانی کرینگے ۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہونگے ۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد ، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا، خواجہ نافع، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ اور صائم ایوب ، محمد سلمان مرزا، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی ( کپتان)، ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس ، بابر اعظم ، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری ، حارث رؤف ،حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ ، سعد بیگ ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ، شان ٹیٹ بولنگ کوچ ، مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ ، منصور امجد فیلڈنگ کوچ ، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، کرنل عثمان انواری سیکیورٹی منیجر، ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید