کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) سندھ کی ٹیم نے پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اسلام آباد کے جناح فٹ بال اسٹیڈیم میں سندھ انڈس نے کے پی کے کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3کی فتح حاصل کی ۔ دوسری جانب بلوچستان بولان اور اسلام آباد مارگلہ کا مقابلہ1-1 سے برابر رہا۔