• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبیریا میں طاعون کی وباء پھیلنے پر امریکا روس کی مدد کیلئے تیار ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو
ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سائبیریا میں پھیپھڑوں کے طاعون کے پھیلاؤ پر روس کو مدد کی پیشکش کر دی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اس صورتِحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر روس کی مدد کے لیے تیار ہے۔

روسی حکام نے سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں ایک انسدادِ طاعون لیب کی خاتون ملازم کی پھیپھڑوں کے طاعون سے موت کے بعد متعلقہ اسپتال کو قرنطینہ کر دیا ہے جبکہ تقریباً 200 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

روسی حکام کے مطابق خاتون کو نامعلوم وجہ سے نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور مزید ٹیسٹس میں اس کے کام سے متعلق کسی جرثومے کی موجودگی نہیں ملی تھی تاہم پڑوسی علاقے بوریاتیا کے گورنر نے کہا تھا کہ خاتون کی موت ممکنہ طور پر طاعون سے ہوئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق دستیاب غیر سرکاری معلومات کی بنیاد پر عام آبادی کو صحتِ عامہ کا خطرہ فی الحال کم دکھائی دیتا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا تھا کہ صورتِحال باعثِ تشویش نہیں تاہم اس پر توجہ اور مسلسل نگرانی ضروری ہے۔ 

امریکی محکمۂ خارجہ نے روسی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ واقعے سے متعلق درست معلومات فوری اور شفاف انداز میں فراہم کریں۔

پھیپھڑوں کا طاعون Pneumonic plague کیا ہے؟

پھیپھڑوں کا طاعون ایک جرثومے سے پھیلنے والی بیماری ہے جو پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے اور کھانسی کے ذریعے ہوا میں موجود متاثرہ ذرات سے دوسرے افراد تک منتقل ہو سکتی ہے۔

بر وقت تشخیص کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس سے اس کا علاج ممکن ہے تاہم علاج نہ ہونے پر یہ بیماری 1 سے 6 دن میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق عام آبادی کو خطرہ فی الحال کم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں کا طاعون بر وقت علاج کی صورت میں قابلِ علاج ہے تاہم علاج نہ ہونے پر یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید