• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ دیدیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے استعفیٰ دے دیا۔

ہرمن پریت کور نے سوشل میڈیا پر تمام فارمیٹس کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، اس کے بعد سمرتھی مندھانا کو ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوہاٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ریویو میٹنگ کے بعد ہرمن پریت کور نے قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قیادت چھوڑنے کے بعد ہرمن پریت کور بطور کھلاڑی کھیلتی رہیں گی۔

ہرمن پریت کور نے کہا ہے کہ آج تمام فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت چھوڑ دی ہے، قیادت چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کئی سالوں کے لمحات اور جذبات جڑے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید