• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے سری لنکا کے اسکواڈ کا اعلان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سری لنکا نے پاکستان میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں کوشال مینڈس سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ کی قیادت کریں گے جو کہ 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

سہ ملکی ون ڈے سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی کھیلے گی، تینوں ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح  رہے کہ سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید