• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈراموں میں کام کا اداکاروں کو کیا معاوضہ ملتا ہے: فرح نادر نے بتا دیا

اداکارہ فرح نادر—فائل فوٹو
اداکارہ فرح نادر—فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف سینئر اداکارہ فرح نادر نے پاکستانی اداکاروں کی آمدنی اور معاوضوں سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز کلاسک ڈرامے ’خدا کی بستی‘ سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور مسلسل ڈراموں میں کام کرتی رہی ہیں۔

فرح نادر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے انڈسٹری کے مالی معاملات پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس شعبے سے وابستہ افراد کتنی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار واقعی بھاری معاوضے حاصل کرتے ہیں، اگر 1 عام شخص 1 ماہ میں 1 لاکھ روپے کماتا ہے تو 1 اداکار تقریباً اتنی رقم 10 دن میں کما لیتا ہے۔

فرح نادر نے بتایا کہ مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اور اداکارائیں اس سے کہیں زیادہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کے مطابق مرکزی اداکار یا اداکارہ باآسانی 1 ڈرامے کا 15 سے 20 لاکھ روپے معاوضہ حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ کئی مواقع پر یہ رقم 30 سے 40 لاکھ روپے تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر پروڈیوسرز وقت پر معاوضہ ادا کریں تو شوبز ایک ایسا شعبہ ہے جہاں آمدنی خاصی زیادہ ہو سکتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید