• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں شہری کی موت: عدالتی احکامات پر قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے دو دریا پر 2025 میں شہری سلطان ظفر کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر عدالتی احکامات پر قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ 

دستاویز کے مطابق متوفی کی قبر کشائی کل کوہی گوٹھ ملیر میں ہوگی۔ 

مقدمہ کے متن کے مطابق گزشتہ برس جولائی میں سلطان ظفر دوستوں کے ساتھ دو دریا گیا تھا، دو دریا پر چلتی گاڑی کی ڈگی سے 2 افراد گر کر زخمی ہوئے تھے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق گرنے والا ایک شخص مجتبٰی فوراً اٹھ کھڑا ہوا، تاہم سلطان شدید زخمی ہوگیا تھا۔ زخمی سلطان ظفر ایک ہفتہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا تھا۔ 

متوفی کے اہلخانہ نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالتی حکم پر رواں سال 23 اپریل کو مقدمہ ساحل تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ متوفی کی والدہ کی مدعیت میں قتل خطا کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا۔ اہل خانہ نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ عدالت سے قبر کشائی کی استدعا کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید