کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا اور سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، شریک ملزم علی خان کو پہلے ناکافی شواہد پر بری کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔