دھننجایا ڈی سلوا نے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔
سری لنکن کرکٹ کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دھننجایا ڈی سلوا نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی لیکن وہ بطور کھلاڑی ٹیم کے لیے دستیاب رہیں گے۔
دھننجایا ڈی سلوا نے سلیکشن کمیٹی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ قیادت اب اگلی نسل کو منتقل ہونی چاہیے۔
سری لنکا کرکٹ نے دھننجایا ڈی سلوا کے کیریئر کے باقی حصے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشل مینڈس کو ٹیسٹ ٹیم کا عبوری کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے اگلے ماہ پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس کا پہلا میچ 9 سے 13 نومبر تک راولپنڈی جبکہ دوسرا میچ 17 سے 21 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔
سری لنکن کرکٹ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے نئے کپتان اور اسکواڈ کا اعلان بھی کرنا ہے۔