وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے حکومت کی پہلی ترجیح مذاکرات ہیں، گورنر راج آخری اور ناپسندیدہ آپشن ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست بانی کی رہائی کے گرد گھومتی ہے۔
گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے کسانوں کی صورتِ حال کافی خراب ہے، گزشتہ سال بھی کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے گندم کی قیمت مقرر کی تھی، جس سے کسانوں کے حالات میں بہتری آئی۔
رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اجلاس کے لیے بلا رہے ہیں، اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے گندم کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔