میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن نے جائے وقوعہ کے قریب مسجد خضرا کی 5 گھنٹے کی سی سی ٹی وی وڈیو غائب ہونے کے معاملے میں کہا ہے کہ کےالیکٹرک کی جانب بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی تصدیق کردی گئی ہے۔
کمیشن رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق میر رضا کے اہلخانہ کی درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق کمیشن کو ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جی فرخ لنجار اور ڈی آئی جی عامر فاروقی کے جوابات ملے ہیں۔
کمیشن نے شفافیت کے لیے سینئر افسران کے جوابات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔ کمشن نے ہدایت کی کہ رجسٹرار سینئر افسران کے جوابات کی نقول اہلخانہ اور فوکل پرسن سندھ حکومت کو فراہم کریں۔
کےالیکٹرک نے تصدیق کی کہ مسجد خضرا کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری تھی۔ رپورٹ کے مطابق علاقے میں اس دوران کوئی فالٹ، لوڈ شیڈنگ یا تعطل رپورٹ نہیں ہوئی۔
حکم نامہ کے مطابق کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کرنے سے متعلق اہل خانہ نے درخواست دائر کی تھی۔ رپورٹ کو پبلک کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ بھی سندھ حکومت کو کرنا چاہیے۔