• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمگلنگ روکنے کیلئے پیٹرولیم سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے: علی پرویز ملک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ اسمگلنگ روکنے کیلئے پیٹرولیم سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مارچ تک پیٹرولیم سپلائی چین کو اوگرا اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کردے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ جنگ سے دنیا میں کھاد کا بحران پیدا ہوا۔ ہم نے کھاد فیکٹریوں کو گیس دی اور کھاد کی قیمت بھی نہیں بڑھی۔

اس دوران اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ گیس سیکٹر کا مجموعی گردشی قرص 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صرف سوئی ناردرن اور سدرن کا گردشی قرض ایک ہزار ارب روپے ہے۔

قومی خبریں سے مزید