جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی وسطی کی عدالت میں اہلیہ پر تیزاب پھینکنے کے مقدمہ کی سماعت کے دوران متاثرہ خاتون نے ملزم کو جج کے سامنے شناخت کرلیا۔
مجسٹریٹ کے روبرو ملزم بلال کی شناخت پریڈ مکمل کی گئی، ملزم کو 10 ڈمی ملزمان کے درمیان کھڑا کیا گیا۔ جج نے خاتون سے سوال کیا کہ اس نے کیا حرکت کی تھی؟
جس پر متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھ پر تیزاب پھینک کر یہ فرار ہوگیا تھا، مقدمے میں 2 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون شوہر کے ساتھ آفس جا رہی تھی جب ملزم نے تیزاب پھینکا، تیزاب سے خاتون کی گردن اور ہاتھ جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینکنے کے لیے ملزم بلال کو رقم دی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ لیاقت آباد میں مقدمہ درج ہے۔