• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن قائدین کا مذاکرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اپوزیشن قائدین نے مذاکرات کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ ناصر عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے آل پارٹیز کانفرنس پر مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اپوزیشن قائدین نے مذاکرات سے متعلق حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطے کی تردید کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا مولانا فضل الرحمان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان سے ٹیلیفون پر کوئی گفتگو ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کوشش ہے کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو، کسی بھی اقدام کےخلاف جواب دینےکے لیے پی ٹی آئی نےصف بندی کر رکھی ہے، لانگ مارچ سے قبل کبھی نہیں کہا کے پی حکومت دہشت گردی کےخلاف اقدامات نہیں کر رہی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ دہشت گردی ہے تو اس کے خلاف ایکشن کریں، دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کے لیے پالیسی ضرور ہونی چاہیے، تاکہ عوام ساتھ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید