گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی خصوصی عدالت نے انسانی اسمگلنگ مقدمے میں حمزہ اور یاسین کو 17،17 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مجرموں کو 11، 11 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
ایف آئی اے کے مطابق مجرمان نے شہری کو 15 لاکھ روپے میں یونان پہنچانے کی ڈیل کی۔ رقم کی ادائیگی کے باوجود شہری کو قید کرکے تشدد کیا گیا اور تشدد کی ویڈیوز اہلخانہ کو بھجوا کر تاوان مانگا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق 33 لاکھ روپے تاوان وصولی کے باوجود شہری تاحال لاپتہ ہے۔ شہری کے بہنوئی نے ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرایا۔
ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ درج ہونے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 2 مفرور ہیں۔