وفاقی آئینی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا ضمانت سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل 2 رکنی بینچ 15 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت میں سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔