کراچی ( سہیل افضل ) اسلامی بینکاری اور اسلامک فنانشیل پروڈکٹس کو فروغ دینے کے لئے اسلامی ممالک باہمی اشتراک بڑھائیں،اسلامی ممالک کو باہمی تجارت پر فوکس کرنا ہوگا ،مسلم ممالک کو روایتی دوطرفہ تجارت سے آگے بڑھ کر کاروبار سے کاروبار کے روابط، مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری شراکت داری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور بہتر رابطہ کاری کی بنیاد پر مزید مربوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار مختلف اسلامک ممالک کے ماہرین اور دانشوروں نے ایف پی سی سی آئی اسلامی اقتصادی سربراہ اجلاس برائے سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو فیض احمد نے کہا ہے کہ ہم نے اتھارٹی میں اصلاحات کر کے ہلال ایکسپورٹ پر توجہ مرکوز کی ہے دنیا میں 2ٹریلین ڈالر کی ہلال مارکیٹ ہے لیکن ہمارا شیئرز نہ ہونے کے برابر ہے ،حکومت مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گی۔