• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے جلال دین میں اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار کامران گھر سے ڈیوٹی پر تھانہ جمرود جا رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شہید اہلکار کی لاش کو اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید