خیبر پختونخوا میں ضلع خیبر کے علاقے ملک شگہ میں پولیس اہلکارکی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی بہادر شاہ کے نام سے شناخت ہوئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان بہادر شاہ کی لاش ملک شگہ میں پھینک کر فرار ہوگئے، شہید پولیس اہلکار بہادر شاہ چارسدہ کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکار کا جسد خاکی پوسٹ مارٹم کے لیے جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھاناجمرود کے حدود میں دو الگ واقعات میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔