• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: سستے آٹے کیلئے 10 ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سستے آٹے کے لیے 10 ارب روپے سبسڈی دینے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے عوام کو ہر صورت سستا آٹا اور گندم مہیا کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں فلور ملوں کو 3 ہزار 800 روپے فی من ملنے والی سبسڈائز سرکاری گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بے حد تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو سستے آٹے کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ عوام کو سستے آٹے اور سستی روٹی کی فراہمی جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید