• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے ہاتھوں سے محروم بچی کے مصنوعی اعضا اور علاج کے اخراجات پیسکو کو ادا کرنے کا حکم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کرنٹ لگنے سے دونوں ہاتھوں سے محروم ہونے والی 9 سالہ بچی لبابہ کے مصنوعی اعضا لگوانے، علاج اور بحالی کے تمام اخراجات پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو برداشت کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد اعظم خان نے پیسکو کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچی لبابہ کی راولپنڈی کے اسپتال سے جامع طبی جانچ کرائی جائے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ پیسکو بچی کو جدید مصنوعی اعضا فراہم کرنے، علاج اور بحالی کے اخراجات اٹھانے کا پابند ہوگا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اگر مصنوعی اعضا لگانے کی سہولت پاکستان میں دستیاب نہ ہو تو پیسکو بیرونِ ملک سے یہ سہولت فراہم کرنے اور وہاں علاج کے اخراجات بھی برداشت کرنے کا پابند ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید