• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات برآمدگی کیس: انمول عرف پنکی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

منشیات برآمدگی کے کیس میں جیل حکام نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی کی انسدادِ منشیات عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

انسدادِ منشیات عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ انمول عرف پنکی کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔

عدالت نے شریک ملزمہ نسیم بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دے جبکہ شریک ملزم ناصر کو مفرور قرار دے دیا۔

کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید