عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا شدید بے امنی کا شکار ہے، صوبہ وفاقی اور وفاق صوبائی حکومت ہٹانے میں سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، عوام کی فکر کسی کو نہیں ہے، کبھی مذاکرات اور کبھی حکومت کے خاتمے کے لیے اجلاس بلائے جاتے ہیں۔
اے این پی صدر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بھی اپنے صوبے میں ہی مارچ کر رہی ہے، جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔