• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپائیڈرمین کا کاسٹیوم پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

نیویارک کامک کون میں مارویل کے سینکڑوں مداحوں نے اسپائیڈرمین کا کاسٹیوم پہن کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی۔

جمعرات کو ہونے والی اس تقریب کا اہتمام کھلونا ساز کمپنی جازویئرز نے ڈزنی کنزیومر پروڈکٹس کے اشتراک سے کیا۔ اس کا مقصد اسپائیڈر مین کا لباس پہننے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنا تھا۔

منتظمین نے تاحال تقریب میں شریک افراد کی حتمی تعداد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ شرکاء کی مجموعی تعداد موجودہ ریکارڈ یعنی 685 افراد سے کچھ کم رہی۔

موجودہ تسلیم شدہ ریکارڈ 2023 میں سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ ملائیشیا نے فلم اسپائیڈرمین: اکروس دی اسپائیڈر ورس کی سینما گھروں میں ریلیز کا جشن منانے کے موقع پر قائم کیا تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید