• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی نہ لگنے کی بھلا کوئی گنجائش بچی ہے؟ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بتایا جائے کہ ایمرجنسی نہ لگنے کی بھلا کیا کوئی گنجائش بچی ہے؟

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی نے صحافی کے سوال پر ردعمل دیتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ لوگ بتائیں کہ کس طرح سے یہ معاملہ ٹل سکتا ہے، اب ہمارے پاس کوئی گنجائش نہیں رہی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آپ ان سے پوچھیں کہ میں نے حل کے لیے کتنی کوششیں کیں، یہ آپ کو خود بتا دیں گے کہ معاملے کے حل کی کس حدتک میں نے کوشش کی۔

صحافی نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے گئے، کیا ابھی بھی کوئی صلح ہوسکتی ہے؟

اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ بیرسٹر گوہر سے پوچھیں میں نے کس حد تک اس معاملے سے بچنے کے لیے کوششیں کیں۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر آپ کو خود ہی بتادیں گے میں نے کس حد تک کوششیں کیں، میں نے ایسے فیصلے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

قومی خبریں سے مزید