پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا ثالثی کے حوالے سے ذکر آیا جسے ہم خوش آئند کہتے ہیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملکی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس ہماری طرف سے مذاکرات کا مکمل مینڈیٹ اور اختیار رکھتے ہیں، وہی مذاکرات کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان سینیئر سیاستدان ہیں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں تو خوش آئند ہے، ان سے ملکی سیاسی معاملات پر رابطہ رہتا ہے۔