• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا لیپا نے 1 سال میں کاروبار سے 2 کروڑ 34 لاکھ پاؤنڈ کمالیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا نے اپنی میڈیا کمپنی کے ذریعے گزشتہ سال روزانہ 64 ہزار پاؤنڈ کمائے، جبکہ سال بھر میں ان کی مجموعی آمدن 2 کروڑ 34 لاکھ پاؤنڈ رہی۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق گلوکارہ کی کمپنی ریڈیکل 22 لمیٹڈ کی آمدن میں ان کے گانوں، رائلٹی، میوزک ٹورز اور مختلف مصنوعات کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع شامل ہے۔

دعا لیپا نے یہ کمپنی 2014ء میں اپنے والد اور منیجر کے ساتھ قائم کی تھی، جس کی مجموعی مالیت 7 کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔

کمپنی ہاؤس میں درج مالیاتی تفصیلات کے مطابق گلوکارہ کی دوسری کمپنی ریڈیکل 22 لائیو نے بھی 62 لاکھ پاؤنڈ منافع کمایا، یہ کمپنی ان کے میوزک ٹورز کے مالی معاملات دیکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دعا لیپا کے عالمی میوزک ٹور ریڈیکل آپٹیمزم کے 81 شوز نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 16 کروڑ 20 لاکھ پاؤنڈ کا کاروبار کیا۔

لندن میں پیدا ہونے والی گلوکارہ 7 کمپنیوں کی ڈائریکٹر بھی ہیں، جن میں طرزِ زندگی سے متعلق کاروبار سروس 95 اور فلم سازی کی کمپنی بھی شامل ہیں۔

دعا لیپا نے وائی ایس ایل بیوٹی، پورشے، ورساسی، شینل اور پوما سمیت متعدد عالمی برانڈز کے ساتھ بھی منافع بخش معاہدے کر رکھے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید