عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ دعا لیپا اور برطانوی اداکار کالم ٹرنر نے خاموشی سے شادی کر لی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے 31 مئی کو لندن میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی، جس میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی، شادی کی تقریب مشہور اولڈ میری لیبون ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی۔
تصاویر میں دعا لیپا سفید لباس، دستانوں اور بڑے ہیٹ میں نظر آئیں جبکہ کالم ٹرنر نے نیوی بلیو سوٹ اور ٹائی پہن رکھی تھی، تقریب کے بعد دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھا گیا۔
دعا لیپا اور کالم ٹرنر کے درمیان تعلقات کی خبریں جنوری 2024ء میں سامنے آئی تھیں جب دونوں لندن میں ایک تقریب میں ایک ساتھ دکھائی دیے، بعد ازاں جولائی 2024ء میں انہوں نے اپنے تعلق کو سوشل میڈیا پر باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا۔
ایک سال بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں، جبکہ اب شادی کی اطلاعات نے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
جون 2025ء میں ایک انٹرویو میں دعا لیپا نے شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کے ساتھ بڑھاپا گزارنے، پوری زندگی ایک ساتھ رہنے اور ہمیشہ بہترین دوست بنے رہنے کا احساس واقعی بہت خاص ہوتا ہے۔