• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے پر تشویش ہے، حملے میں زخمی 6 پاکستانیوں سمیت تمام متاثرین کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان حوثیوں کے حملے کی مذمت کرتا ہے، شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی امن کے لیےخطرہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی حکام سے رابطے میں ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، زخمی پاکستانیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کے لیے پُرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید