• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد ہو گا: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سےعمل درآمد ہو گا۔

پشاور میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے خیبر پختونخوا ایڈوائرر کونسل کی رکن ثمر ہارون بلور نے ملاقات کی۔

فیصل کریم کنڈی نے ثمر ہارون بلور کو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کی نئی ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

گورنر خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ مشیرِ اطلاعات صوبے کے مثبت تشخص اور سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

قومی خبریں سے مزید