• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹس شہید

---تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر
---تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر 

 پاک فوج کے ایوی ایشن ونگ کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں دونوں پائلٹس شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہداء میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اللّٰہ سوگوار خاندانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے، ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، قوم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

قومی خبریں سے مزید