سعودی عرب نے حوثی حملوں کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں توسیع کردی، ایئرپورٹ پر حفاظتی معائنے اور تنصیبات کی جانچ جاری ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ کی تنصیبات کی حفاظت اور آپریشنل تیاری یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، پروازوں کی بحالی کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
سول ایوی ایشن کے مطابق اتوار کو ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایئرپورٹ کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ایئرپورٹ کی تنصیبات کی حفاظت اور آپریشنز کی بحالی سے قبل تمام ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، سعودی عرب کی جانب آنے والے ڈرونز، میزائل خطرے سے نمٹ رہے ہیں۔