پشاور کی ضلعی انتطامیہ نے آئندہ 7 روز کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق حساس تنصیبات اور اہم شاہراہوں کے آس پاس خطرہ موجود ہے، احتجاج یا جلوس شرپسند عناصر کے لیے آسان ہدف فراہم کر سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنا یا انہیں لہرانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔