• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن امتحان میں بے ضابطگی کی تحقیقات شروع کردی

کراچی(سہیل افضل )قومی احتساب بیورو (نیب )کراچی نےسندھ پبلک سروس کمیشن امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں ،نیب نے کمیشن کے سیکریٹری کو نیب آرڈیننس 1999ء کی دفعات 18 (بی) اور 19 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے، نیب اعلامیہ کے مطابق قومی احتساب بیورو کراچی نے مشترکہ مسابقتی امتحان 2023 (سی سی ای-2023) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ جس میں تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق، نیب نے سی سی ای-2023 میں "بدعنوانی اور بدعنوان طریقوں" سے متعلق ایک قابلِ اعتماد شکایت کے بعد NAO 1999 کی دفعہ 18(ب) کے تحت اس معاملے کا نوٹس لیا ہے اور سندھ پبلک سروس کمیشن، حیدرآباد کے سیکرٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحانی عمل کی قانونی حیثیت کا تعین کرنے کے لیے جامع دستاویزات فراہم کریں اور متعلقہ قوانین میں مہارت رکھنے والا بی پی ایس-18 سے کم درجے کا نہ ہونے والا افسر مقرر کریں، جو 20 اکتوبر 2026 کو نیب کراچی کے دفتر میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے بذاتِ خود پیش ہو، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درج ذیل دستاویزات کی مصدقہ نقول:1. قانونی و انتظامی فریم ورک۔ امیدواروں کے کوٹہ اور اہلیت کے معیار سے متعلق قوانین، قواعد، ضابطے اور مجازِ اختیار کی ہدایات۔ سی سی ای-2023 کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے لیے استعمال شدہ اشتہارات۔2. امتحانی نتائج اور آسامیوں کی تفصیلات۔ سی سی ای-2023 کا نتیجہ (2 فروری 2026 کو اعلان شدہ)۔ ہر کیڈر میں اعلان شدہ آسامیوں/عہدوں کی تعداد۔ ہر کیڈر میں تقرری کے لیے تجویز کردہ آسامیوں/عہدوں کی تعداد۔ کوٹہ وار کل اعلان شدہ آسامیوں اور مذکورہ امتحان کی تمام دستیاب آسامیوں کے کوٹوں کا حساب۔ اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے والے اور تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات۔3. میرٹ کا تعین اور الاٹمنٹ۔ امیدواروں کے میرٹ/ الاٹمنٹ کے تعین سے متعلق رپورٹ، جس میں وہ مخصوص قواعد درج ہوں جن کے تحت مذکورہ میرٹ/الاٹمنٹ کا تعین کیا گیا۔ ایسے میرٹ/ الاٹمنٹ کے تعین کے لیے استعمال ہونے والے مکمل فارمولا بنیاد حسابات۔4. انٹرویو اور ویوا ووکے ریکارڈ۔ انٹرویو کمیٹی/پینل کے ارکان کی تفصیلات۔ آفر/تقرری کے نوٹیفیکیشنز، جوائننگ رپورٹس اور چارج ریلیکونشمنٹ رپورٹس۔ ہر امیدوار کی انٹرویو تشخیصی شیٹس اور فائلیں۔ ہر امیدوار کے انٹرویو کی ویڈیو ریکارڈنگز۔5. انفرادی امیدوار فائلیں ہر ایسے امیدوار کے لیے علیحدہ فائل جو تحریری امتحان میں شریک ہوا اور انٹرویو کے لیے کوالیفائی کیا ہے ،یہ تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید