کراچی کے علاقے گلشن حدید میں نجی سوسائٹی کے گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو کے مطابق لاشیں میاں بیوی، دو بچیوں اور ایک خاتون کی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ خودکشی کا ہے، شاہ زیب نے مبینہ خودکشی سے پہلے نوٹ بھی لکھا، نوٹ میں شاہ زیب نے مالی حالات سے تنگ آکر خودکشی کا لکھا۔
شاہ زیب کوئی کام نہیں کرتا تھا، مالی مشکلات کا شکار تھا۔ آئی جی نے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔