ملتان میں شیرشاہ پل کے قریب رحمان بابا ٹرین کی تمام 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹڑی کے کنارے موجود ہیں جبکہ اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے۔
حکام کی جانب سے زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ریلیف ٹرین بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔