• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل نے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔

وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کے باعث پشاور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں متعدد کیسز ملتوی کر دیے گئے۔

خیبرپختون خوا بار کونسل نے آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ 

خیبر پختون خوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری اقدام کے خلاف وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

قومی خبریں سے مزید