• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو توسیع شدہ رینج کا کامیاب تجربہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک فوج نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو توسیع شدہ رینج کا کامیاب تجربہ کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید نیویگیشن سسٹم اور جدید ترین ایویونکس سے لیس ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 ای آر منفرد راستے اور سمت تبدیل کرنے اور انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 ای آر دشمن کے میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ میزائل کی رینج میں اضافے سے پاک فوج کی آپریشنل رسائی اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ 

دریں اثنا صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ 

تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی لگن اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید