• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں مقیم پاکستانی اپنے اخلاق و کردار سے وطن کا نام روشن کریں، سفیر عبدالحمید بھٹہ

جاپان کے علاقے ہوکائیدو میں پاکستانی کمیونٹی کا پہلی بار اجتماع منعقد ہوا، جس میں سفیر پاکستان عبدالحمید بھٹہ، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے رکن چوہدری آصف محمود اور پاکستانی سفارت خانے کی محترمہ زہرہ دستگیر نے شرکت کی۔

اجتماع میں اوتارو، ایبیتسو اور ساپورو سمیت مختلف شہروں سے پاکستانی خواتین و حضرات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پروگرام کا آغاز حافظ حبیب الرحمٰن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ عارف حنیف نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ 

اس موقع پر حاجی نادر خان، شفقت علی اور چوہدری آصف محمود نے کمیونٹی سے خطاب کیا۔ سفیر پاکستان عبدالحمید بھٹہ نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔

بعدازاں سوال و جواب کی تفصیلی نشست ہوئی، جس میں کمیونٹی کے ارکان کو سفیر پاکستان سے براہ راست گفتگو اور اپنے سوالات پیش کرنے کا موقع ملا۔

اجتماع کے انعقاد میں ہوکائیدو یونیورسٹی کے پاکستانی طلبہ و طالبات نے خصوصی محنت کی۔ سفیر پاکستان، چوہدری آصف محمود اور دیگر مہمانوں نے کامیاب پروگرام کے انعقاد پر عارف حنیف، ان کی ٹیم اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ 

شرکا میں محمد شفیق، چوہدری اصغر، ناظم منہاس، اعجاز احمد، حاجی نادر شیر، حاجی سعید گل، حاجی حبیب گل، حافظ ایاز خان، حافظ ارشد مجیب، محمد اختر، نثار احمد، ڈاکٹر محمود الحسن، وقار بھٹی، عمران جاوید، عبدالصمد اور دیگر شامل تھے۔ اختتام پر مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ 

قومی خبریں سے مزید