• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل، مجرم کی نظرثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار

سپریم کورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کے قتل کے کیس میں مجرم کامران کی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ 

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق ہے۔ اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ 

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شادی سے انکار پر عورت کا قتل سزا میں نرمی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ 14 یا 15 سال قید گزارنے سے سزائے موت میں تبدیلی کا خودکار حق حاصل نہیں۔ رعایت کے لیے کم از کم 25 سال قید اور دیگر شرائط پوری کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے فیصلے میں مزید کہا کہ طویل قید کا اصول ہر سزائے موت کے مجرم پر یکساں لاگو نہیں ہوتا۔ عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں کی قانونی حیثیت مختلف ہے۔

قومی خبریں سے مزید