• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڑہ بازار میں پولیس نے سیکیورٹی سنبھال لی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سی سی پی او پشاور میاں سعید کا کہنا ہے کہ خیبر کے باڑہ بازار میں پولیس نے سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔

میاں سعید کے مطابق پولیس لائنز سے اے پی سی اور اینٹی رائٹ اسکواڈ بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ باڑہ بازار اور اس کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقے کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

سی سی پی او پشاور نے کہا ہے کہ کسی کو احتجاج کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید