• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پروٹیکٹر کلیئرنس میں مبینہ رشوت ستانی و بدعنوانی کا انکشاف

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں پروٹیکٹر کلیئرنس میں مبینہ رشوت ستانی اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق 4 شہریوں کی شکایت پر ایف آئی اے امیگریشن ٹاسک ٹیم نے ابتدائی جانچ پڑتال کی، شہریوں کا الزام تھا کہ ایجنٹ ندیم آرائیں نے ان سے 76 ہزار 400 روپے وصول کیے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے دفتر سے سابق ملازم ندیم آرائیں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ بیورو کے سابق ملازم ندیم نے اضافی رقم وصولی اور تقسیم کے نظام کا انکشاف کیا ہے، افریقی ممالک کے لیے 20 ہزار، کینیڈا اور یورپ کے لیے 10 ہزار روپے اضافی وصول کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے لیے پروٹیکٹر کلیئرنس پر 4 ہزار روپے اضافی وصول کیے جاتے ہیں، مکمل دستاویزات کے باوجود شہریوں سے اضافی رقوم وصول کی جاتی رہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ منظم بدعنوانی کے نظام میں متعدد نجی و سرکاری اہلکار ملوث ہیں، اعلیٰ حکام کو ہفتہ وار بنیادوں پر لاکھوں روپے کا حصہ فراہم کیا جاتا ہے، مبینہ طور پر ادائیگیاں ڈالرز میں بھی کی جاتی ہیں۔

 ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار شخص کو مزید انکوائری کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید