قومی احتساب بیورو (نیب) نے پراسیکیوٹر جنرل اور ڈپٹی چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل ناصر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سید احتشام قادر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کیا گیا ہے۔
سہیل ناصر اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات تھے، جبکہ سید احتشام قادر شاہ اس سے پہلے پراسیکیوٹر جنرل تعینات تھے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں عہدوں پر تعیناتیاں 3، 3 سال کے لیے کی گئی ہیں۔