چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے علی زمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کر کے جمہوری حکومت ختم کر دی گئی، اُمید ہے عدالت صوبے میں جمہوری حکومت بحال کرے گی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدالت سے جلد سماعت کی استدعا کی ہے، ہم آئینی اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔