روس کے وزیر داخلہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ فریقین نے پاکستان اور روس کے سیکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل کا مشترکہ دلچسپی کے شعبوں بالخصوص سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
روسی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔