• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 5 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے پر اہم پیشرفت، فیملی کا ڈھائی کروڑ مالیت کا اپنا مکان تھا، کزن علی

اسکرین گریب/ جیو نیوز
اسکرین گریب/ جیو نیوز 

کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن سے گزشتہ روز 5 افراد کی لاشیں ملنے کے معاملے پر اہم موڑ آگیا، متوفی شاہزیب کے کزن علی نے بتایا کہ شاہزیب نے حالیہ دنوں میں ایک مکان فروخت کیا اور دوسرے گھر میں شفٹ ہونے والا تھا۔

کزن علی نے بتایا کہ شاہزیب نے حالیہ دنوں میں اپنا ایک گھر فروخت کیا تھا، شاہزیب دوسرے گھر میں منتقل ہونے والا تھا، اس کے دوسرے گھر کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے ہے، شاہزیب نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا، اس کا اندازہ نہیں۔

کزن نے بتایا کہ شاہزیب خاندان سے تقریباً پانچ سال سے قطع تعلق تھا، اس کی پانچ سے چھ سال قبل شادی ہوئی تھی، واقعے پر جو بھی قانونی کارروائی ہوگی، ہم اسے یقینی طور پر آگے بڑھائیں گے۔

گزشتہ روز بن قاسم ٹاؤن میں ایک فلیٹ سے شوہر، بیوی، نند اور دو بچیوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں ملی تھیں، پانچوں افراد کی تدفین کردی گئی، میتیں سرد خانے سے متوفی شاہزیب کے کزن علی نے وصول کیں۔

مرنے والے تمام افراد کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، محلہ دار اور پولیس افسران شامل تھے، پانچوں افراد کو اسٹیل ٹاؤن واٹر پلانٹ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید