• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی سے توقع نہیں تھی کہ وہ ایسے اقدامات کو سپورٹ کرے، مولانا عطا الرحمان


سینیٹر مولانا عطاالرحمان : فوٹو فیس بک / سینیٹ
سینیٹر مولانا عطاالرحمان : فوٹو فیس بک / سینیٹ 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر مولانا عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے توقع نہیں تھی کہ وہ ایسے اقدامات کو سپورٹ کرے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی تو ہم بات ہی نہیں کرتے، وہ کیسے لوگ ہیں ہمیں علم ہے، پیپلز پارٹی اب وہ نہیں رہی جو بھٹو نے بنائی تھی یہ زرداری کی ہوگئی۔

مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ قرارداد منظوری پر احتجاج کرتا ہوں، ایوان کم از کم ایسی چیزوں کو سپورٹ نہیں کرے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کردی، اپوزیشن نے احتجاج کیا، سینیٹ سے پی ٹی آئی نے واک آؤٹ کیا۔

گورنر راج کی توثیق کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کروائی جائے گی، قومی اسمبلی میں قرارداد کے موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

قومی خبریں سے مزید