کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گھر سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق جاں بحق افراد کی عمریں 65 سے 70 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہیں۔ لاشیں 10 سے 15 گھنٹے پرانی لگ رہی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے میاں بیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ میاں بیوی کچھ عرصہ قبل کینیڈا سے پاکستان منتقل ہوئے تھے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات اور تفتیش جاری ہے۔