کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 ہزار 200 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 300 روپے کا ہو گیا ہے۔
کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 20 کلو آٹے کی سرکاری قیمت 2 ہزار 640 روپے مقرر کر رکھی ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر آٹے اور روٹی کی فروخت کو یقینی بنائے۔